Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر کے اغواء کی کوشش ناکام، امریکی دہشتگردگرفتار

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020 07:32am

کراکس: وینزویلا کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک اور خوفناک امریکی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لیوک ڈین مین نامی ایک امریکی دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ صدر نکولس کو اغوا کرنے کے پلان پر کام کر رہا تھا، اس سازش کو مکمل کرنے کیلئے جنوری میں 50 ونزویلین باشندوں کو امریکا کی جانب سے خصوصی تربیت دی گئی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا نے ریڈیو ہوانا کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کی خصوصی فورس نے ایک آپریشن کے دوران اس ملک کے آراگوا صوبے سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا جس کے پاس کولمبیا اور وینزویلا کی دستاویزات تھیں۔

یہ دہشتگرد ایسے وقت میں گرفتار ہوا کہ جب وینزویلا کی مختلف عدالتوں نے حال ہی میں گدین Geden کارروائی کے ملزموں پر مقدمات چلانے کا اعلان کیا۔

ان مقدموں میں ملوث ملزموں پر غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ مل کر بغاوت، شورش اور سازش کرنے کے الزامات ہیں۔

لیوک ڈین مین نامی ایک امریکی نے اعتراف کیا کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کرنے کے پلان پر کام کر رہا تھا۔

وینیزویلا کے سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے ایک انٹرویو میں لیوک ڈین امریکی نے اعتراف کیا تھا کہ وہ وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔

اس کا کام کاراکاس کے ہوائی اڈے کی کارروائی پر نظر رکھنا تھا اور وہ بنیادی طور پر وینیزویلا کے صدر کو اغوا کر کے انہیں امریکا پہنچانے کے منصوبے پر کام کر رہا تھا۔

اس امریکی ایجنٹ نے یہ بھی بتایا کہ جنوری میں وینیزویلا کے پچاس باشندوں کو اس سازش پر عمل کے لیے تربیت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی گزشتہ کئی ماہ سے وینزویلا کی حکومت کے مخالفین کی حمایت کر کے اس ملک میں فوجی بغاوت کے درپے ہیں۔